BrowseḤabīb → page 137

Page 137

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 137 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۲۸ ملتے ہیں اس سے ثابت ہے کہ دنیا میں رنج و خوشی مصیبت و راحت ترقی و تنزل ہر طبقہ فعلیت میں برابر ہوتے ہیں۔ ترقی کرتی ہوئی قوم یا ملک میں عورتون کی قابلیت ہمیشہ نصف کی حصہ دار ہوتی ہو اسیطرح زوال یا قیام کی حالت میں انحطاط یا امتناع اسی نسبت سے عوارات کی ناقابلت سے متعلق ہوتا ہے۔ مثلاً اگر کسی قوم میں زوال آتا ہے تو جسقدر مردون کی ناقابلت وجہ ہوتی ہے عورتون کی ناقابلت بھی اُسی درجہ تک اسکا سبب ہوتی ہے۔ یا کوئی قوم یا خاندان ترقی نہیں کر سکتا تو جسقدر مردون پر الزام لگایا جا سکتا ہے او سیقدر عمارات پر۔ جس روشنفمیر والی ملک کو اپنے ملک میں ترقی کی بنیاد ڈالنا ہو کیا وہ کوششون میں کامیاب ہو سکتا ہے اگر صرف مردون کے حالات پر نظر ڈالے اور عورات کے حالات نظر انداز کرے۔ فلسفہ کا معمولی ابتدائی مسئلہ ہے۔ تعرف الاشیاء باضدادھا مثلاً جس سردار نے توپ و گولے کی حقیقت کو نہیں سمجھا اور نہ دیکھا وہ کیا سمجھ سکتا ہے کہ اُسکے سپاہی جن کے پاس محض تلوار ہے وہ میدان جنگ میں کسقدر معرض خطر میں ہونگے اسی طرح جس مدبر کے ذہن میں اصلاح قوم اور ملک ہو وہ اگر دوسری قومون کے مرد و عورتون کی تہذیب و ترقی کو نہ سمجھتا ہو وہ اپنے ملک کی بی بیون کی حالت کی جو خضیض تہذیب میں ہون کیا اصلاح کر سکتا ہے۔ اور جس قوم میں مرد و عورتون کی تہذیب روز افزون نہو اس قوم کے لڑکے اور نوجوان کیا ترقی کر سکتے ہیں۔ شریعت کی یہ نصیحت کہ عورتون کیسا تھ زیادہ سے زیادہ مروت کی جاوے اور کسی صورت میں وہ تفوق جو قادر مطلق نے مردون کو قوامون علی النساء کی حیثیت سے دیا ہے بجز ان کی اصلاح و فلاح کے کام میں نہ لانا چاہئے اسوقت سمجھ میں آتا ہے جب آدمی ان قابل خاتونون کو دیکھے جو ہر دلکش ترقی کا نمونہ ہیں ۔ ترقی مغرب کی فہرست میں

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 137. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/137 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/137
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record