BrowseḤabīb → page 138

Page 138

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 138 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۲۹ ہر حد بجائے خود ایک مرکز سبق آموز ہے۔ اور ہر مد مین ترقی تعجب انگیز ہے۔ کیا دخان اور اسکی قوت۔ کیا برق اور اسکا اختطاف۔ کیا خواص حرارت۔ اور کیا خصائص اصوات۔ کیا جرثقیل اور کیا التفات مقناطیس۔ مگر رموز تہذیب نے جو قوت یورپ کی مہذب اور قابل بیبیون کو دی ہے وہ کسی طرح اعجاز وقت سے کم نہین اور کسی قوت کو اُن کی قوت سے مقابلہ نہین مثلاً یورپ کی تربیت و تعلیمیافتہ خواتین نہ صرف نام آور اولاد کے ذرایع ہین بلکہ اپنے بچون کی پرورش تعلیم کے لیے بہترین نگران اوستاد۔ اپنے خاوند کی حفاظت کے لیے عمدہ طبیب اور ہر وقت سمجھدار صلاح کار کی طرح دلسوز مشیر اپنی دستکاری سے خاوند کی معاش مین مددگار ترقی۔ قومی و انسانی ہمدردی کی لحاظ سے اپاہج مصیبت مندون کی حاجت روا مسکین نادار علیلون کی تیماردار۔ مرضیہ عورتون کے واسطے قابلہ۔ اپنے ملک کی آزادی کی بناء پر قوم کی لڑائیون مین زخمیون کی خادم ہین۔ قوم مین اہل فضل و اہل کمال پیدا کرنے کے لئے یہہ جذبہ سب سے زیادہ قوی سبب ہے۔ ان کی صفات کو بجا خود ایک بسیط مضمون درکار ہے جسکی یہان گنجایش نہین۔ ملک اور مردون کے تہذیب اخلاق کے لئے خواہ مدرسے مقرر کیے جاوین خواہ محتسب متعین ہون۔ خواہ قانونی عدالتین بنائی جاوین۔ مگر یہہ سب کسی طرح مردون کے اخلاق کی اصلاح اس درجہ تک نہین کر سکتے جو مہذب اور قابل بیبیون کے فیضان تہذیب سے ہو سکتا ہے۔ انتظامات اول الذکر صرف افعال و جوارح سے متعلق ہین۔ عورات کی ترقی اخلاق و تہذیب دماغ مردون کے وجدان یا دل و دماغ کی اصلاح کے لئے مختص ہے۔ ایک تلوار کا زخم ایک بہادر مرد کو اتنا دردناک نہین کر سکتا جسقدر کہ ایک نیک باوقار مہذب بیبی کی نگاہ ایک انبوہ احبا یا اعدا کا مرد کو اس قدر ترغیب یا تحذیر نہین دے سکتا جتنا ایک مہذب با عصمت بیبی کا خیال (پاسداری) جنگ یرموک مین جو سب سے آخر کوشش شہنشاہ ہرقل کی تھی فتح کا بڑا سبب عرب ۱۷

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 138. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/138 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/138
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record