BrowseḤabīb → page 136

Page 136

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 136 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۲۷ آداب پر نکتہ چینی کرنا نہ صرف خلاف عقل بلکہ سوء ادبی ہے۔ رموز مصلحت خویش خسروان دانند گداے گوشہ نشینی تو حافظا مخروش امر دوم شریعت کے تمام اوامر و نواہی متعلق معاشرت نسوان پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شریعت میں قید پردہ داری صرف مسلمان بیبیوں کے لیے کیگئی ہے اور سد نامحرمی انہیں کے لیے حائل ہے مردوں کے لیے گویا صحبتوں سے اجتناب بتلایا گیا ہے مگر کین قید نہیں لگائی گئی کہ دوسرے ملک اور قوموں کے رواج جو اسکے برعکس ہوں اُن کی وجہ سے کوئی مسلمان اپنے کاروبار بیع و شری ۔ ربط و ضیافت سے حذر کرے۔ مثلاً اگر ایسے ملک یا قوم میں گذر ہو جہان بیع و شری بواسطہ عورات ہوتا ہے تو کیا شریعت ایسے بیع و شری سے مانع ہے۔ یا ایسے احباب میں ضیافت کی نوبت آئے جہان قید شریعت کی پابندی نہیں ۔ وہان قانون میزبانی و مہمانی سے خلاف ورزی کی جائے۔ ایسے خدشے ان تنگ دل تنگ نگاہ اور تنگ خیالوں کے ذہن میں گذر سکتے ہیں جو شریعت کو ایک تنگناے ضوابط تصور کرتے ہیں۔ شریعت وہ قانون وسیع ہے جو رہبانیت سے نفرت اور وسعت اخلاق و تہذیب نفس اور دنیا میں زندگی بسر کرنے کے آرام دہ و عمدہ اصول مطابق زمانہ سکھلاتی ہے۔ ایک محلہ یا قریہ خاص کے رہنے والے مسلمان ایسے تنگ خیالوں میں بسر کر سکتے ہیں مگر وہ سیاح جن کو دنیا میں پھرنا ہے اور وہ والیان ملک جنکو قوم کی خدمت کرنا ہے اپنار فرض منصبی کو بغیر شرکت طریق معاشرت اقوام مختلفہ ادا نہیں کر سکتے گو عوام ناراض ہوں امر سوم بحث آخر الذکر شاناً اول الاہتمام ہے۔ دنیا میں دست قدرت نے جسدن سے دنیا آباد ہے ذکور واناث کی تعداد برابر بنائی ہے۔ کسی خاندان یا محلہ یا قوم میں مساوات نہ ہو مگر جب عالم کے لیے موجودات دیکھے جاتے ہیں تو دونوں زن و برابر

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 136. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/136 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/136
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record