BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 46

Page 46

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 46 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۳۳ کی ہر جگہ ہر شے ملتی ہے اگر ایک ایک منزل کی جائے تو جلال آباد تک راہ میں دو جگہ ٹھیرنا پڑتا ہے۔ ایک باسول دوسری گردی کش۔ جلال آباد میں چھاونی ہے۔ اعلیٰ حضرت کا عظیم الشان باغ اور کوٹھی ہے۔ جلال آباد سے کابل کے دو رستہ ہوگئے ہیں۔ ایک اُوپر کا رستہ کہا جاتا ہے دوسرا نیچے کا۔ اوپر کا راستہ سرد ہے۔ لیکن نہایت سخت ہے۔ اس کی منزلیں یہ ہیں۔ جلال آباد سے فتح آباد۔ گندمک۔ جگدلک۔ بارکو سیح ملاں عمر۔ بت خاک۔ کابل۔ نیچے کا رستہ صاف وہموار ہے۔ اور دریا کے کنارہ کنارہ کابل تک برابر سڑک بنی ہوئی ہے۔ یہ ہندوستانیوں کے واسطے بہتر ہے اس کی منزلیں یہ ہیں۔ جلال آباد سے۔ کچ محمد علی خان۔ کاکچہ۔ سروبی۔ گوگامونڈہ پل چرخی۔ کابل۔ شہر کابل میں ناواقف مسافر کو سرائے میں قیام کرنا چاہئیے جو کہ کثرت سے موجود ہیں۔ اور کم خرچ سے اُس میں مسافر بآرام بسر کر سکتا ہے۔ شروع شروع میں کھانے کی احتیاط چاہئیے میوہ جات یا گوشت وغیرہ کثرت سے نہ کھانا چاہئیے۔ جو صاحب سگرٹ وغیرہ کی عادت رکھتے ہوں اُنہیں بقدر ضرورت ہندوستان سے اپنے ہمراہ لیجانا چاہئے۔ کابل میں بہت زیادہ قیمت پر بکتے ہیں اگر اہل ہند کو کسی قسم کی دقت یا تکلیف ہو تو اُس کا دفعیہ حضرت مولانا مولوی نجف علی صاحب انسپکٹر مدرسہ حبیبیہ کا وجود مبارک ہے مولانا صاحب نواح لاہور کے رہنے والے ہیں اور بغیر کسی طمع کے صرف محبت وطن کی وجہ سے اہل ہند کو بہت زیادہ آرام پہونچاتے ہیں۔ بندہ کو باوجود مہمان شاہی اور ہر قسم کا سامان مہیا ہونے کے حضرت موصوف کی ذات بابرکات سے بہت کچھ آرام پہونچا جس کا میں انشا اللہ تعالیٰ تا زیست ممنون و مشکور رہوں گا۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 46. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/46 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/46
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record