BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 42

Page 42

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 42 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۲۹ ہوا ہے۔ جابجا قرینہ سے بلوری بیٹھیک کے جھاڑ رکھے ہوئے ہیں سبز مخمل کی چھت گیری ہے۔ جس میں انگور کے خوشے لٹک رہے ہیں بمناسب موقعوں پر سفید رنگ کے ستون قایم ہیں۔ جن کے اوپر کا حصہ جو چھت گیری سے باہر نکلا ہوا ہے درخت نما ہے جس کے پتے پشت کی جانب سفید اور سامنے کی طرف سبز ہیں۔ لیکن پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو اور سرسبزی اور شادابی کا اثر اور فواروں کا خوش آیندہ آواز اور بید مجنوں کے درخت کی شاخوں کا ہوا سے لہرا کر کسی قدر باریک آواز پیدا کرنا اور چنار کے درخت کے پتوں کا جو چھت گیری لیئے انگور کی بیل سے باہر نکلے ہوئے ہیں ہوا کے صدمہ سے ٹوٹ ٹوٹ کر اوڑنا تھیٹر کے خیال کو غلط ثابت کرتا ہے۔ امور مذکورہ قدرت کی فیاضی اور انسان کی صناعی کا بین ثبوت اور نمونہ پیش کر کے ناظر کے خیال میں اس باغ کی عظمت اور وقعت پیدا کرتے ہیں۔ ہر درجہ کی شان اور ساخت جداگانہ ہے گیارھویں درجہ پر خوشنما کوٹھی ہے جو مالک باغ کی شاہی شان اور شوکت کا ثبوت ہے۔ کوٹھی کے سامنے خوشنما سنگ مرمر کا حوض ہے جس میں فوارے چھوٹ رہے ہیں۔ فواروں کا پانی حوض میں گر کر نیچے کے درجوں کے فواروں کو جاری رکھتا ہے اس حوض پر سے پلٹ کر دیکھنے سے جہانتک نظر کام کرتی ہے باغ کی وسعت معلوم ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ نواح کابل اس درجہ سرسبز و شاداب ہے کہ اُس کی زمین کا ایک حصہ بھی میوہ دار درختوں سے خالی نہیں۔ اس جگہ کے دیکھنے سے دیوار باغ جس نے صحرائی حصہ اور باغ میں تفریق پیدا کی تھی نظر سے چھپ جاتی ہے اس لئے جہانتک نظر کام کرتی ہے باغ ہی معلوم ہوتا ہے۔ بارھویں درجہ پر سنگ مرمر کی خوشنما مسجد ہے جس کی پیشانی کی عبارت بتا رہی ہے کہ ابوالمظفر شہاب الدین محمد صاحب قران ثانی شاہجہان بادشاہ نے مبلغ چالیس ہزار روپیہ کے خرچ سے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 42. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/42 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/42
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record