Machine transcription
۲۳
نائب عسس کی خدمت میں حاضر تھا۔ ایک غلام بچہ کرنل صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا
اور بیان کیا کہ کل اعلیٰ حضرت جمعہ کی نماز دارالسلطنت کابل میں ادا فرماویں گے لیکن
اُسی روز یعنے جمعرات کی شام کو تمام شہر کابل توپوں کی آواز کی گرج سے گونج اُٹھا دریافت سے
تحقیق ہوا کہ اعلیٰ حضرت پچیس میل کا سفر بسواری اسپ طرّے فرماکر داخل دارالسلطنت کابل
ہوئے۔ اس سے زیادہ کیا مستعدی ہوسکتی ہے۔
خداوند عالم اعلیٰ حضرت کے وجود مبارک کو اہل اسلام کے سر پر قائم رکھے۔ اور تمام آفات
ارضی و سماوی اور اُن حضرات کے اثر سے محفوظ فرمائے۔ جو ایسے مقدس وجود کو جو کروڑہا
بندگان خدا کی حفاظت کی غرض سے پیدا کیا گیا ہے لہو اور لعب میں مصروف کرنا چاہیں۔
ع زندہ نماند ہرکہ نہ جوید فلاح او
دربار کے مختصر حالات
اعلیٰ حضرت اکثر روزانہ دربار باغ ارگ میں فرماتے ہیں یہ باغ شہر کے کنارہ پر متصل قلعہ ارگ
واقع ہے اسکے درمیان میں نہر ہے اس کی سرسبزی اور شادابی کی نسبت اتنا کہنا کافی ہے
وہ تراوٹ کا اثر ہے کہ دمِ سیر چمن پانی دینے لگے یوسف کا یہان چاہ ذقن
ہفتہ وار فوجی دربار سلام خانہ میں ہوتا ہے۔ روزانہ دربار کا یہ قاعدہ ہے۔ دروازہ باغ سے
شروع ہوکر تختِ شاہی تک دورویہہ فوجی سپاہی زرق برق وردیاں پہنے کھڑے رہتے
ہیں پیش ہونے والے کو ایشک آقاصی ملکی یا فوجی یا اور کوئی ایشک آقاصی جیسا کہ پیش ہونیوالے
لہ تخت شاہی قوسی شکل میں مثل اُس کھلی اور کشادہ جگہ کی ہے جو دربار دہلی سنہ ۱۹۰۳ء میں تیار کی گئی تھی بلے دیار
سے ایشک آقاصی کے معنے متروک عبدالرحمانی میں میر عرض بیان کئے ہیں ۔ اور غیاث اللغات میں داروغہ دیوانخانہ
لیکن غیاث نے ظاہر کردیا ہے کہ یہ لغت نہیں ہے۔ بلکہ مصطلحات میں سے ہے اور دو لفظوں سے مرکب ہے۔
ایک ایشک جس کے معنے فضائی دروازہ ہیں اور دوسرا آقاصی جس کے معنے سردار کے ہیں۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
