Machine transcription
۲۰
کی رعیت یا اُس کا ملازم یا ایجنٹ ہو کوئی نقصان پہونچے تو اُس کی اطلاع بغرض انصاف
بقاعدہ مندرجہ اشتہار اعلیٰ حضرت کو کرسکے ۔ اس اشتہار کا نام عریضہ خریداری ہے
اور یہ سرکاری طور پر مثل اسٹامپ قیمت ایک عباسی یعنے نصف روپیہ کابلی کو جو برابر
چار آنہ دولتِ عالیہ برطانیہ ملتا ہے۔ ایک طرف اس اشتہار کے تمام قواعد وضوابط
لکھنے اور اُسکے ارسال کرنے کی اور اُسکے جواب کی انتہائی مدت اور قیمت ٹکٹ جو
درخواست چسپان کرنا چاہئیے۔ وغیرہ درج ہیں اسی اشتہار کی پشت پر سایل کو اپنی
درخواست تحریر کر کے دس روپیہ کابلی کا ٹکٹ چسپان کر کے خاص اعلیٰ حضرت کے یا نایب السلطنت
صاحب کے یا معین السلطنت صاحب کے حضور میں ارسال کرنا چاہئیے صرف یہ تین مقام مذکورہ
اسکے واسطے مقرر ہیں ۔ درخواست رجسٹر پر چڑھ کر نمبر وار اعلیٰ حضرت کے خاص حضور میں
پیش ہوتی ہے اور اُس کا معقول اور مدلل جواب اعلیٰ حضرت کا خاص دستخطی اور لکھا ہوا ہوا
تاریخ ارسال درخواست سے چالیس یوم کے اندر سایل کو دیا جاتا ہے۔ اگر پیر و نجات سے
درخواست ارسال کی جائے تو محصول ڈاک سایل کے ذمہ ہے اگر سائل نے اپنا دعویٰ
ثابت کر دیا تو علاوہ اُس سزا کے جو اُس جرم میں ملزم کو برداشت کرنی ہوگی ٹکٹ درخواست
وغیرہ خرچ بھی ملزم سائل کو ادا کریگا۔
خندہ پیشانی
شبیہ مبارک سے چہرہ کی بشاشت اور خندہ پیشانی اس طرح ظاہر ہے جیسے آفتاب سے نور
علاوہ ازین جولائی ۱۹۰۶ء میں مجھکو خود اعلیٰ حضرت کے دربار میں پیش ہونے کا موقع ملا۔
دربار کی شان وشوکت سرداران افغانستان کی زرق برق وردیان اور انکی شاندار
اور پُر وجاہت صورتیں ننگی تلواروں کی چمک دمک یہ ایسی چیزین ہیں کہ اعلیٰ درجہ کے بہادر
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
