BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 29

Page 29

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 29 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۱۸ مرزا صاحب کا ہاتھ کانپنے لگا۔ اعلیٰ حضرت نے مسکرا کر فرمایا مرزا کیا ہے مرزا صاحب کے آنسو نکل آئے اور معذور سمجھکر ہٹا دیئے گئے۔ ڈاکٹر نے ہر دو انگشتان مبارک کو جنہیں صدمہ پہونچا تھا قطع کیا اور نہایت سہولیت اور اطمینان کے ساتھ اپنا کام انجام دیا۔ اس تمام عرصہ میں اعلیٰ حضرت اخبار ملاحظہ فرماتے رہے نہ جبین مبارک پر چین آئی نہ دوسرے ہاتھ پر کسی قسم کا اثر پڑا نہ خیال پر اسکا اثر ہوا۔ ڈاکٹر نے یہ شجاعت و استقلال دیکھ کر فرمایا کہ میری نظر سے ایسا بہادر شخص نہیں گذرا انگلیاں قطع کی جائیں اور اُسکا اثر خیال تک پر نہ ہو * رحم دلی اگست ۱۹۰۷ء میں اعلیٰ حضرت شکار کو تشریف لے گئے دور بین سے جنگل کا ملاحظہ فرماتے وقت نظر کیمیا اثر ایک ٹوٹے سے جھونپڑہ پر گئی جسمیں ایک مرد ضعیف کٹی کاٹ رہا تھا اُسکے پاس خود تشریف لیجا کر کمال شفقت خسروانہ سے دریافت فرمایا کہ تم اس ضعیفی میں کیون اسقدر مشقت کرتے ہو کیا کوئی وارث نہیں ہے اُس نے دست بستہ عرض کیا کہ صرف ایک لڑکا ہے وہ شاہی فوجی خدمت انجام دیتا ہے ۔ اعلیٰ حضرت اپنی فرودگاہ پر اُسے لے آئے اپنے ساتھ کھانے میں شریک کیا اور اُس کے فرزند کو طلب فرما کر ضعیف کی خدمت پر معمور کیا اور دو ہزار روپیہ نقد مرحمت فرمائے ۔ انصاف اسکے ثبوت میں کسی واقعہ کے درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایسے واقعات پیش ۱۲ اس زمانہ میں بندہ کابل میں موجود تھا۔ اول یہ قصہ عزیز القدر عبدالکریم خان پسر عالیجاہ عبدالغفور خان مرحوم نبرہ عالی جناب حبیب اللہ خان مستوفی الممالک مرحوم نے مجھ سے فرمایا ۔ اس کے بعد اکثر اشخاص سے اسکی تصدیق ہوئی ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 29. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/29 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/29
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record