BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 28

Page 28

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 28 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

والدین خلد اللہ ملکہ اور تمام اہل افغانستان کو قلبی محبت ہے انہیں پر منحصر نہیں بلکہ ہر مسافر اور اُس شخص کو جو ایک مرتبہ بھی پابوسی حاصل کر لیتا ہے وجود مبارک سے قلبی تعلق پیدا ہو جاتا ہے آپکا نام مبارک نصر اللہ خان ہے۔ زبان پہ بار خدا یا یہ کس کا نام آیا * کہ میری نطق نے بوسہ میری زبان کے لئے نائب السلطنت صاحب اعلی حضرت سراج الملۃ والدین خلد اللہ ملکہ کے برادر خورد ہیں اور شہزادہ عنایت اللہ خان معین السلطنت فرزند اکبر اعلی حضرت نائب السلطنت صات کے ولی عہد ہیں جن کے خلق اور قابلیت کا تجربہ اور پابوسی کا شرف تھوڑا ہی عرصہ ہوا۔ اہل ہندوستان کو حاصل ہو چکا ہے۔ صفات ذات شاہانہ اعلی حضرت سراج الملۃ والدین امیر المومنین خلد اللہ ملکہ واقبالہ اول درجہ کے شجاع اور نہایت رحم دل و منصف مزاج و خندہ پیشانی اور خلیق اور بیدار مغز اور مستعد ہیں ہر ایک صفت کے ثبوت میں ایک ایک واقعہ بطور نمونہ عرض کیا جاتا ہے۔ شجاعت بمقام جلال آباد اتفاقاً بندوق کا فیر کرتے وقت اُس کے شق ہو جانے سے انگشتان مبارک میں صدمہ پہونچا جس کی قطع برید کی نوبت آئی حضور وایسرے بہادر سابق نے جو ڈاکٹر برائے علاج روانہ فرمایا تھا اُس نے عمل جراحی کے وقت بیہوش کرنا چاہا جسکو ایسا کرنے سے منع فرمایا اور دست مبارک اُسکی طرف بڑھا کر فرمایا کہ اپنا کام شروع کرو۔ اور دوسرے ہاتھ میں اخبار لیکر ملاحظہ فرمانا شروع کیا۔ عالیجناب مرزا عبد الرشید خان صاحب نے دست مبارک جسپر عمل جراحی کرنا مقصود تھا تھام لیا۔ عمل کے شروع ہونے پر

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 28. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/28 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/28
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record