BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 19

Page 19

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 19 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

جفاکشی سے مجھے مطلق تکلیف نہیں ہوتی۔ بلکہ مجھے اُس سے الفت ہے اور میں کبھی نہیں تھکتا اس لئے کہ مجھے کام ومحنت کا ازحد شوق ہے آمیں شک نہیں کہ ہر شخص میں ایک نہ ایک قسم کی اولوالعزمی ہوتی ہے اور میری عالی حوصلگی یہی ہے کہ حتی الامکان مشقت و محنت کرون جسقدر کام میں کرتا ہوں وہ اپنی سلطنت کے انتظام کو مکمل کرنے کی غرض سے ہے۔ یہ ذوق و شوق و محنت خداوند تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ میری زندگی کی بڑی آرزو اور خواہش یہی ہے کہ جس انسانی گلے کو خدا نے مجھہ ناچیز غلام کے سپرد کیا ہے اُس کی نگرانی وحفاظت کروں۔ رسول کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے ۔ اذا اراد اللہ شیء حیاءتہ الخ چونکہ خدا کو منظور تھا کہ افغانستان کو بیرونی حملوں اور اندرونی شورش سے بچائے اس لئے اُس نے اس حقیر کو ایسی ذمہ داری کا رتبہ دے کر عزت افزائی کی اور وہی اسکا باعث ہے کہ میں رفاہ عام کے خیال میں غرق رہتا ہوں اُسی نے میرے دل میں یہ بات ڈالی ہے کہ اہل افغانستان کی ترقی کا دل سے کوشان رہوں۔ اور اُن کی بہبودی اور اُس مقدس نبی محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے مذہب کے لئے جان تک دینے سے دریغ نہ کرون ۔ الخ۔ اعلیٰحضرت خلد آشیان علیہ الرحمۃ کے بلند مرتبہ اور تقدس کے ثبوت میں اپنا دانتہ عرض کرتا ہوں سنہ ۱۸۹۶ء میں اعلیٰحضرت خلدآشیان نے بندہ کو طلب فرمایا بموجب امر مبارک پابوسی کا قصد کیا۔ لیکن یہ امر مین نے ایک بزرگ کی رائے اور اجازت پر منحصر رکھا جنکو میں کیا خدا پرستوں کا بڑا گروہ ولی کامل اور محدث جانتا تھا۔ بغرض تزک عبدالرحمانی جلد دوم صفحہ ۷۹۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 19. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/19 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/19
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record