Machine transcription
بسم الله
خلد الله ملکه
الرحمن الرحیم
ذکر شاه
سراج الملة والدین
اسلام
السلطان ظل الله فی الارض ومن اکرمه اکرمه الله ومن اهانه اهانه الله
حضرت سراج الملة والدین امیر المومنین خلد الله ملکه و اقباله نسلاً اعلیٰ حضرت ضیاء الملة والدین
امیر المومنین امیر عبد الرحمٰن خان خلد آشیان رحمۃ الله علیہ کے فرزند رشید ہیں اور حکومت مآب
اعلیٰ حضرت احمد شاہ درانی خلد آشیان علیہ الرحمۃ کے پوتے اور تاریخاً حضرت جلالت مآب
محمود غزنوی خلد آشیان رحمۃ اللہ علیہ کے پرپوتے ہیں۔
حضرت سراج الملة والدین خلد الله ملکه کی ولادت ۱۲۸۸ھ میں ہوئی اسوقت عمر مبارک کا
پینتیسواں سال ہے۔ تعلیم و تربیت اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت ضیاء الملة والدین خلد آشیان
کے سایہ عاطفت میں پائی جن کی عقل و فراست کا تمام عالم کو اعتراف ہے بقول مؤلف
تزک عبد الرحمانی = میرے نزدیک اس امر کے ثابت کرنے میں وقت ضایع کرنے کی کوئی ضرورت
نہیں ہے کہ امیر عبد الرحمٰن خان اس زمانہ کے بزرگ ولایق ترین اشخاص میں سے ہیں۔ اُن تمام
مدبروں نے جو کہ اُلٹے ملے ہیں یہی رائے قایم کی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ وہ عجیب غریب نادر
کامیابی جو اُنہیں افغانستان ایسے ملک کو جو کہ اُنکے زمانہ سے پیشتر ایک ویران خطہ زمین وحشی
لہ دیباچہ مولف تزک عبد الرحمانی صفحہ ۷۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
