Machine transcription
۵
بعض حضرات کا یہ مقولہ ہو کہ شاید آیندہ نااتفاقی ہو جائے ایسے حضرات کا فلسفہ اور شاید بعینہ اس ملازم کے
فلسفہ اور شاید کے مطابق ہو جو کہ اپنے مریض آقا کی خدمتگذازی پر معمور تھا جنکا مکالمہ ذیل میں درج ہے
= آقا = مجھے اسوقت تکلیف ہے جاکر ڈاکٹر کو بلا لاؤ =
= ملازم = شاید ڈاکٹر اسوقت مکان پر نہوں =
= آقا = میں جانتا ہوں کہ وہ مکان پر ہیں =
= ملازم = اگر مکان پر بھی ہوں تو شاید آئیں یا نہ آئیں =
= آقا = ضرور آئیں گے =
= ملازم = شاید اُن کے پاس دوا نہو =
= آقا = اُن کے پاس دوا بھی ہے =
= ملازم = شاید دوا اثر نہ کرے =
= آقا = ضرور اثر کرے گی =
= ملازم = اور جو شاید آپ کو مرض الموت ہو =
= آقا = مرض الموت نہیں ہے =
= ملازم = آخر مرنا ہی یا نہیں جب مرنا ضرور ہے تو اسمیں فرق ہی کیا ہو دو روز پہلے مرے یا دو روز پیچھے
اگر تھوڑی دیر کیواسطے بفرض محال ایسے حضرات کے فلسفہ اور شاید کو تسلیم بھی کر لیا جائے
تو ہم کہتے ہیں جب گورنمنٹ سے نہ اتفاقی ہو جائیگی تو ہمارے تعلقات بھی منقطع ہو جائینگے۔ اگر اس شاید
پر عمل کیا جائے تو تمام امورات دینی و دنیاوی ترک کر دینا چاہیئے کیونکہ شاید کا امکان ہر کام میں ممکن ہے۔
لہذا ہر پہلو سے اس موقع پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اپنی پیاری گورنمنٹ کے معزز مہمان
کے اوصاف حمیدہ اور حالات ناظرین کے سامنے پیش کئے جائیں ۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
