BrowseTardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ → page 82

Page 82

Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ · pages 1–125


Page image — the source of record

Scanned page 82 of Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ

Machine transcription

۷۹ جماعت کے سپرد کر کے انکے رحم پر چھوڑ جائیں اور عزیز وطن کو خونریزی اور قتل وغارت کے عالم میں گرفتار کر جائیں؟ کیا آپ کی زندگی اور آپکے اہل وعیال کی زندگی زیادہ قدر و قیمت رکھتی تھی یا انسانیت ایک جامعہ اور ملت کی زندگی کو ترجیح اور فوقیت دیتی ہے؟ لیکن آپ اپنی چند روزہ حیات کی امان وسلامتی کی خاطر ملت کی حیات کو خطرے میں ڈال گئے ، اگر آپ واقعی حق شناس ہیں تو آپ اپنے اُن حسیات اور جذبات کو یاد میں لا دیں جنکی تاثیر سے آپ منبروں پر لمبے چوڑے خطبوں کے دوران میں اور اپنی صوادھا تقریروں میں اپنے خون کو، اپنی اولاد کے خون کو ہماری ترقی و اقبال کی راہ میں زبانی جمع خرچ سے گرایا کرتے تھے، پس مہربانی کر کے ہماری حکومت کی درماندگی و پریشانی حالی پر رحم کھا ئیں اور آپ جانتے ہیں کہ محض آپکی خود رائی اور خلاف شریعت آرزووں کی طفیل سے ہمیں یہ روز بد دیکھنا پڑا ہے، اور آپ افغانستان کے زر وجواہر اپنے ساتھ لیگیے ہیں جسکی وجہ سے آج ہمارے سکے کا نرخ حد سے زیادہ تنزل کر گیا ہے ۔ بڑا ہی لطف وکرم ہوگا اگر آپ ہماری ملت کے پیسے سے اس قرض کو ادا کریں جو آپ نے ہمارے لئے لیا تھا ، اور جو باقی بچے ہماری متبوع حکومت کو لوٹا دیں ، اس طریقے سے یہ ثابت ہو جائیگا کہ آپ کے بیانات میں کچھ نہ کچھ حقیقت تو تھی، اور ہمیں یہ فائدہ ہو گا کہ اپنی آئندہ حیات کے سنبھالنے اور استوار کرنے کیلئے ہمارے پاس ثروت موجود ہو جائیگی ۔ چونکہ ہماری ملت مفلس اور ناتواں ہو گئی ہے ہم اپنا حق چھوڑ نہیں سکتے، ہم مجبور ہیں اور ناگزیر حکومت کے حضور میں پیش کرینگے کہ جس ذریعے اور وسیلے سے بھی ممکن ہو ہمارا حق امان اللہ خان سے وصول کرے ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Tardīd-i shāyiʻāt-i bāṭilah-ʼi shāh-i makhlūʻ, page 82. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0111/82 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0111/82
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record