Machine transcription
٤٠
(کتابچہ یادداشت کے تین صفحوں کی زنگوگرافی)
عبدالرحمن جسکو امان اللہ اپنا
طرفدار بتلاتا ہے ذیل میں اسکی
یادداشتیں ملاحظہ ہوں ۔
عبدالرحمن لکھتا ہے ۱۔
اس جگہ جو فقرہ بھی لکھا گیا ہے صرف ایک یادداشت کے طور پر ہے اور بسی۔
دلیلوں اور مثالوں کے لانے اور تفصیلاً میں پڑنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ہاں
اگر ضرورت پڑی تو ہم تمام مسائل اور دلائل کو پوری توضیح و تشریح کے ساتھ
زبانی بیان کرینگے، اور ترتیب کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے مطالب کو بابوں فصلوں
اور مادوں میں تقسیم کرینگے اور ہر عنوان کا اعتبار اسکے اساسی مسائل پر ہوگا۔
(پہلا باب۔ نواقص و علل انقلاب)
فصل اول ۱۔ امان اللہ خان کے عہد کے نواقص ۱۔
۱ ۱۔ امان اللہ خان نے ابتداء سے ہی اپنی سلطنت کی بنیاد کو حیلہ اور
فریب پر رکھا۔ اور پہلے دو مہینوں میں ہی ہوشمندوں نے کیا
بلکہ عوام نے بھی سمجھ لیا کہ اس کے ظاہری الفاظ اور ہوتے ہیں اور
اسکا عمل بالکل ان کے برخلاف ہوتا ہے مثلاً فوجوں کی تنخواہ
پہلے (۲۰) روپیہ فی کس مقرر کی، لیکن بعد میں (۱۲) روپے بھی نہ دی۔
مجاہد یعقوب حسن
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
