Machine transcription
۶۵
اور چینی اس کے ہاتھہ سے لیکر خود بات کو کاٹا۔ کارخانہ سے روانہ ہونے
سے قبل ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوری توجہ سے ہر ایک چیز کو دکھلا
کی سعی کی تھی۔
بعدہ ڈمڈم انسٹیٹیوٹ میں ٹھہر کر دوپہر کا کھانا تناول کیا۔ تقریباً
ایک بجے عیسیٰ پور کے کارخانہ میں رونق افروز ہوئے۔ میجر بلوک نے
استقبال کیا۔ ایک توپ ڈھالکر دکھلائی گئی۔
کارخانہ توپ سازی کو نہایت غور سے دیکھا۔ ان کی ترکیب سے معلوم
ہوتا تھا کہ وہ کبھی اس معائنہ سے نہ تھکیں گے۔ بعدہ ہز مجسٹی نے
لارڈ کچنر کے ساتھ لیڈی منٹو مینا بازار کی سیر فرمائی۔ فوجی نمائش سے نہایت
مسرور ہوئے۔ جلالت مآب کی رونق افروزی کی وجہ سے آج مینا بازار کو
بارہ ہزار آدمیوں نے دیکھا۔
۳ جنوری ۱۹۰۷ء آج اعلحضرت نے خضر پور گھاٹ کا معائنہ فرمایا۔ آٹھ بجے صبح آپ
وارد ہوئے چہ سردار افغانی ومیجر برڈ سر ہنری میکموہن ہمراہ تھے مسٹر الف جے بلیک چیئرمین
پورٹ کمشنر وغیرہ نے استقبال کیا گھاٹ خوب آراستہ کیا گیا تھا ہز مجسٹی نے جہازات کے
متعلق بہت سے سوالات کیے یہ کہ وہ کہاں جائینگے۔ ان پر کیا مال لدا ہے۔ بعدہ ہز مجسٹی
امیر حضور وائسرای کی دخانی کشتی ماڈنا می میں سوار ہوکر عجائب خانہ کو روانہ ہوئے۔
یکم فروری ۱۹۰۷ء ۔ آپ کلکتہ میں آزادانہ طور پر سیر فرمارہے ہیں کہیں آنے جانے کا خاص
پروگرام نہیں۔ یہاں کی سیر سے آپ بہت خوش ومحظوظ معلوم ہوتے ہیں۔
مینا بازار جانا اور دوکانوں سے بمقدار کثیر اشیاء خرید فرمانا اُنکے
خاص شغلوں میں ایک دلچسپ شغل یہہ بھی ہے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
