Machine transcription
۶۴
سُنکر دو اشرفی عطا کین-
بعد دو پہر پھر میوزیم کو ملاحظہ فرمایا۔ شب کو مع اپنے دو خاص سردارون کے
حضور وایسراے کے ہمراہ کھانا تناول فرمایا سلونی ڈین بھی شریک دعوت تھی-
ہز مجسٹی امیر نے کلکتہ میونسپلٹی کا ایڈریں خیر مقدم لینا اور بہت سی
دعوتون کو نا منظور کیا-
وہ شہر کے نظارون کو حتی الامکان خاموشی سے دیکھنا چاہتے ہیں مسٹر
کارلائل نے ایڈریں کے نہ لیے جانے کے متعلق غلط فہمی دور کرنے کے
واسطے ایک گشتی چٹھی شایع کرائی جس مین تحریر تھا کہ مجھے ۲۹۔ جنوری کی
صبح کو اس مضمون کا تار ملا کہ چونکہ بہت سی جماعتون و انجمنون نے ایڈریں
پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اسلیے ہز مجسٹی یہہ کہنے پر مجبور ہوی ہیں
کہ اُنہین کلکتہ مین کسی ایڈریں کے قبول کرنے سے معاف رکھا جائے کیونکہ
اسطرح ان کے کلکتہ کے پرائیویٹ قیام مین نقصان پہونچیگا۔
۳۰ جنوری ۱۹۰۷ء - آج اسلحہ و سامان حرب سازی کے کارخانون کو معائنہ فرمایا
ساڑھے آٹھ بجے ہز مجسٹی مع سر ہنری میکموہن اور اپنے دو سردارون کے موٹر
کار پر سوار ہو کر اول کارخانہ کاشی پور مین تشریف لے گئے۔ آنریل میجر جنرل
اسکاٹ وغیرہ نے ہستقبال کیا۔ ہز مجسٹی نے نہایت غور و توجہ سی کارخانہ کی ہر ایک
چیز کو معائنہ کیا بعبده یہان سے کارخانہ ڈمڈم پہنچے میجر واکر وغیرہ نے استقبال
کیا۔ ہز مجسٹی نے گولون و کارتوسون کی ساخت مین بڑی دلچسپی ظاہر کی
اُنہون نے کارتوسون پر دہات لپیٹنے کے طریقہ کے دیکھنے کا اشتیاق ظاہر کیا
جب افسر انچارج نے ایک مستری کو دہات کا ٹکرا کاٹنے کا حکم دیا تو خود بدولت نے ہتوڑا
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
