BrowseḤabīb → page 41

Page 41

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 41 of Ḥabīb

Machine transcription

۳۴ علاج کی غرض سے کابل بھیجے گئے تھے۔ میجر بروک نے کمانڈر انچیف کی طرف سے مبارکباد دی اسپر امیر صاحب نے فرمایا کہ کمانڈر انچیف صاحب کو لکھ دو کہ سیاحت ھند سے جو مجھکو مسرت ہے اور سکا بڑا سبب یہ ہے کہ مین اپنے دوستون مین ہون۔ مسٹر ڈابس سے جو ڈین مشن کے ہمراہ کابل گئے تھے امیر صاحب نے بہت تلطف آمیز باتین کین اسکے بعد درہ خیبر کے پولیٹیکل افسر میجر راس کیپل پیش ہوئے۔ اونهون نے اپنے ملٹری اسٹاف کے ممبران کو پیش کیا امیر صاحب ہر ایک سے نهایت بشاشت و گرمجوشی سے پیش آئے۔ اسی دوران مین سر ہنری نے حضور ملک معظم قیصر ہند کا ٹیلیگرام پیش کیا۔ اعلیحضرت نے لفافہ کو چاک کر کے اپنے سکریٹری کے حوالہ کیا جسمین امیر صاحب کو لقب ہز مجسٹی سے مخاطب کیا تھا اور مضمون یہ تھا۔ ”آپکی سیاحت سے مجھے کمال مسرت ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یوم جسٹی اور میری گورنمنٹ کے تعلقات دوستانہ ہین ۔ مین امید کرتا ہوں کہ یہ سیاحت آپکو سلطنت کے گرانبار بوجہ سے محفوظ رکھے گی ۔ یہ تار سنکر امیر صاحب کو بھی خوشی ہوئی سر ہنری میکمہون اور امیر صاحب فارسی مین گفتگو کرتے رہے۔ درمیان گفتگو کبھی کبھی انگریزی زبان مین بھی باتین ہو جاتی تھین۔ خیمہ مین پہونچنے کے تھوڑی دیر بعد امیر صاحب نے میجر بروک کو شرف ملازمت بخشا سرہنری نے سرکاری طور پر وایسراے کیطرف سے خوش آمدید کہا اور وایسراے کا پرائیوٹ خط امیر صاحب کے سامنے پیش کیا ۔ چار بجے امیر صاحب نے سارے کیمپ کی سیر رمائی اور بغیر تار کی تار برقی کو ملاحظہ فرمایا۔ اہلکارون سے اسکے متعلق متعدد سوال کئے ۔ جنکے جواب دینے مین وہ لوگ کسیقدر عاجز رہے ۔ نئی چیز جو اس مقام پر طلب فرمائی وہ پان تھا۔ مہماندارون مین سے اسکا کسیکو وہم وگمان بھی نہ تھا مگر اسکی بہت جلد تعمیل ہوئی۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 41. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/41 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/41
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record