Machine transcription
۲۶۶
و منقاد ہو جاتا۔ اور اوس گروہ کو بھی نفع پہونچتا۔
اخبارات کی رائے سفر و سیاحت کے متعلق
ڈیلی ایکسپریس۔ افغانی و انگریزی تعلقات مستقل طور پر اطمینان بخش طریقہ سے قایم ہو جائینگے
لطف آمیز پالیسی حسب خواہش نتائج پیدا کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔
سٹنڈرڈ۔ افغانستان کی ترقی اور آزادی۔ سرحدی استحکامات کی تجاویز کا ایک لازمی جزو ہے
مارننگ پوسٹ۔ اس سیاحت سے پبلک پر یہ اثر ہوا کہ دو ہمسایہ سلطنتوں میں دوستانہ
تعلقات ہیں۔
ڈیلی میل۔ رقم کرتا ہے چونکہ امیر صاحب ہمارے دوست ہیں انکی مدارات نہایت
تپاک سے کریں انکی سیاحت موجودہ سے دوستانہ تعلقات اور بھی زیادہ مضبوط ہو جائینگے
نصائح امیر عبد الرحمن خان مغفور
امیر مرحوم نے جو نصیحتین اپنے جانشینون کو نہایت مفید و پیش بہا کین اونمین سے
چند یہان لکھی جاتی ہیں۔
(۱) بلا رو رعایت لوگون کو جو ملازمت اختیار کرین یا ملک مین اگر سکونت پذیر ہون مساوی
حقوق عطا کرین اور انکو بلا امتیاز قوم وملت اپنی رعایا کی مانند سمجھین۔
(۲) اپنے خاص لوگون اور عزیزون کو الاونس وغیرہ سے مدد دیگر کام کی طرف راغب کرین
مگر جو کچھ انہین دیا جاے اوسکے مطابق کام بھی اون سے اوتنا ہی لیا جائے۔
(۳) برطانیہ اعظم کی محض مدد پر بھروسہ کر کے غافل نہون ممکن ہے کہ وہ روابط سلطنت
جو اسوقت افغانستان کے ساتھ ہین بدل دے یا کسی وقت افغانستان کو مدد دینا اپنی
مصلحت کے خلاف سمجھین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
