BrowseḤabīb → page 237

Page 237

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 237 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۲۸ اعتدال سے تجاوز نہیں کرتی۔ وہ تمدن میں ترقی کرتی ہے تو اس کے تنزل کا آغاز ہو جاتا ہے۔ کوئی مذہب ہمیں اس تنزل سے بچنے کے وسائل نہیں بتاتا کوئی دین و نبی ترقی کے اسباب نہیں سکھاتا۔ مگر اسلام میں یہ خوبی ہے کہ ان برائیوں سے باز رہنے کی ہدایت کرتا ہے جو ادبار۔ ذلت اور مسکنت کے باعث ہیں۔ اور ساتھ ہی ان اوصاف حسنہ کی تعلیم کرتا ہے جو ترقی کا زینہ ہے۔ کسی مذہبی کتاب میں تنزل و ترقی کے اسباب اسطرح صاف صاف الفاظ میں بیان نہیں کیے گئے جسطرح قرآن پاک میں بنی اسرائیل کی نسبت مذکور ہے۔ پاره اول رکوع ساتواں وَ اِذْ قُلْتُمْ يٰمُوسىٰ لَنْ نَّصْبِرَ عَلىٰ طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ الخ اور جب تمنے کہا ای موسٰی! ہم ہرگز ایک کھانے پر قناعت نہ کرینگے پس آپ اپنے پروردگار سے دعا مانگئے ہمارے لیے وہ چیزیں نکالے جو زمین اگاتی ہے۔ حضرت موسیٰ نے کہا کیا تم بہتر چیز کو ادنےٰ چیز سے بدلتے ہو۔ شہر میں اترو تم نے جو مانگا ہے ملیگا۔ بنی اسرائیل شہری زندگی سے واقف تھے۔ حضرت موسیٰ انہیں مصر سے نکالکر لائے تھے۔ وہ جنگلون میں خانہ بدوشی کا زمانہ بھی بسر کرچکے تھے۔ حضرت موسٰی پر ان کی خواہش کا اظہار ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کا تمدن تقاضہ کرتا ہے کہ شہریت میں ترقی کریں۔ حضرت موسٰی نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ سمجھے۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہ شہری زندگی میں ترقی کرنے لگے مگر فی الحقیقت وہ تنزل کررہے تھے۔ اگر وہ حد سے تجاوز نہ کرتے اور تمدن کے ساتھ اعتدال کو قائم رکھتے تو ان سے حرکات بیجا سرزد نہوتیں۔ مثیل موسیٰ کے لیے ضرور تھا کہ اپنی امت کو بنی اسرائیل کی مثال بیان کرکے ان خرابیون کو ظاہر فرمائے جو ذلت و مسکنت کا موجب اور غضب خدا کا نتیجہ ہیں دوسرے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 237. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/237 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/237
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record