Machine transcription
۱۸۳
تین ضرب لگاکر وہ نئے بھائی کو اُٹھاتا ہے اُسکو سفید برہ کی کھال کے تہ بند
سے پہٹاتا ہے اور اوسکو سفید دستانون کی جوڑی اُس عورت کے دینے کیلئے
پیش کیجاتی ہے جسکو وہ زیادہ چاہتا ہے یہ ایک علامتی انعام ہے۔
پھر بھائی اُس کی ایسی تکریم کرتے ہین جیسے کہ اُن میں سے ہی ایک شخص ہو
ایک سوال جو اُس سے دریافت کیا جاتا ہے یہہ ہے کہ کیا تم نے اپنے
ماسٹر کو آج دیکھا ہے (ج) ہان۔ (س) اُسکا لباس کیا تھا (ج) زرد
جاکٹ اور نیلا پائجامہ پہنے ہوئے تھا۔ جسکی تشریح یہہ ہے ماسٹر پرکار ہو
زرد جاکٹ پتیل کا دہڑا اور نیلا پائجامہ فولادی نوکیں۔
اُس سے یہہ بہی دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہاری عمر کتنی ہے (ج) سات
سال سے کم۔ اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُسنے فیلو کرافٹ کے درجہ
کو پاس نہیں کیا۔ فریمیسنری کی میعاد سات سال ہے۔
اصطلاحی لفظ بواز ہے۔ اشارہ ہاتہوں کو سیدہا پکڑنا اس طرح کہ انگوٹھا
سید ہے کان کی طرف مُڑا ہو۔ تاکہ اپرنٹس کو اُسکا عہد یاد آجائے ۔ جن
باتون کے حاصل کرنے پر وہ وعدہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ان چند نکات
کی (فرقہ کے اسرار کو مخفی رکہنا) بلا انحراف ورزی ۔ ذومعنی ۔ یا د ماغی
یا وراثت کی پیروی کرنے کی مین حلفاً قسم کھاتا ہوں جسوقت اُن میں سے
کسی کہ خلاف کرونگا تو اس سے کم سزا میرے لیے تجویز نہ ہو کہ میرا گلا کاٹا جائے
میری زبان گدی سے کھینچی جاوے۔ اور میری لاش ریت کے سمندر مین
داب دی جاوے مصافحہ سید ہے ہاتہ کے انگوٹھے کے جداگانہ دباو
سے سید ہے ہاتہ کی اُنگلی کے پہلے جوڑ پر کیا جاتا ہے۔ اُنگلی کو ہاتہ سے
تھام لیتے ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
