BrowseḤabīb → page 183

Page 183

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 183 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۷۴ ہوئے ہیں وہ بغیر اصلی حقیقت کو جانے ہوئے لغو خیالات ذلیل رسم و دستور معلوم ہوتے ہیں۔ تمام خفیہ انجمنون کا مقصد (سوائے اُن انجمنون کے جو خالص ملکی یا خلاف معاشرت تھیں) ایسے علم کے قایم رکھنے کا تھا۔ جو اوسوقت تک باقی تھا۔ یا اُس علم کے پھر حاصل کرنے کا جو ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ فریمین مذہب کو ایسا کہنا چاہیے کہ اُن تمام انجمنون کی تعلیم اور اصولون کا خلاصہ ہے۔ جنہیں قدیم بھید سکھلائے جاتے تھے لہٰذا یہ بات ناممکن ہے کہ اسکی اصلیت کو کسی پیشتر کی خاص انجمن سے منسوب کیا جاوے۔ فریمنسری تمام علوم اولین و آخرین کا مختصر خلاصہ ہے اور ہونا چاہیئے۔ فریمنسری دور | مین مصنف اس فرقہ کی تاریخ کو عموماً دو دورون مین منقسم کرتے ہیں پہلے دور مین اُس کی مفروضہ بنیاد سے اخیر صدی کے شروع تک کا زمانہ شامل ہی جس زمانہ مین یہ فرقہ صرف مین یعنی کارگذار معمار اور دستکارون کو جنکا تعمیر سے کسطرح کا تعلق ہو اپنے اندر شامل کرتا تھا۔ دوسرے دور کو خیالی میسنری کے زمانہ سے نامزد کرتے ہیں جو صرف اُنہیں اراکین کو پسند نہیں کرتا جو عمارتی صنعتون کے ماہر ہیں بلکہ اپنے مین اُن سب کو قبول کر لیتا ہے جو روحانی عبادتخانے کے بنانے میں مدد دینے کو رضی ہوں جو کہ دنیا کے عالمگیر اتفاق و علم کا عبادتخانہ ہے۔ وارنگٹن کی لاج کی تحریرات مین جو ۱۶۴۳ء تک قدیم زمانہ کے ہیں لکھا ہوا ہی چارلس اول ۔ چارلس دوم جیمس دوم بھی شامل ہوئے تھے۔ مذکورۂ بالا بیان سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حقیقی میسنری ہمیشہ خیالی تھے۔ اور یہ کہ اُس کی اصلیت قدیم ڈیانی سیک یا کسی دوسرے ہم رشتہ کالج سے استخراج

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 183. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/183 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/183
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record