BrowseḤabīb → page 160

Page 160

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 160 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۵۱ رحمت و شفقت عام کا نمونہ تمام لوگوں کو خواہ مشرک ہوں خواہ اہل کتاب۔ اپنے حسن اخلاق سے دکھاویں تاکہ غیر لوگ ہمارے دین کی حقیقت پر ہمارا نمونہ دیکھکر یقین لاویں، ضلالت و گمراہی سے نکلکر صراط مستقیم پر آئیں۔ ہمارے اولیاء امت کے اخلاق حسنہ سے ہی زیادہ نور اسلام دنیا میں پھیلا ہے۔ مسلمانوں کو اُن عورتوں سے جو کافرات اہل کتاب ہیں نکاح کرنا درست ہو باوجود اِسکے کہ وہ اپنے مذہب پر رہیں اور ہم اپنے مذہب پر۔ قال الله تعالىٰ والمحصنت من الذين اوتوا الكتاب من قبلكم وای مودة اقرب من الزوجة لكنه ليست تلك المودة من حيث الدین۔ کون سی دوستی زوجیت سے زیادہ قریب ہے مگر یہ دوستی باعتبار دین نہیں کفار والدین کے ساتھ محبت کرنے کا ہم کو حکم ہے لیکن لیس من حیث الدین لیکن باعتبار دین کے نہیں۔ صلہ رحم کا ہم کو حکم ہے۔ اور جبکہ مسلمان اہل کتاب کے ساتھ نکاح کرتے ہیں تو اُن کی اولاد کے ذوی الارحام اہل کتاب ہوتے ہیں۔ اُن کو اُن کے ساتھ تودد وصلہ واجب ہے لیکن باعتبار دین کے نہیں۔ ہمسایہ کے ساتھ اگرچہ کافر ہو محبت و احسان کرنے پر ہم مامور ہیں۔ لیکن باعتبار دین کے نہیں۔ خود خداے تعالیٰ نے مسلمانوں میں اور اہل کتاب میں بخصوص نصاریٰ کے ساتھ تودد ہونا بتایا ہے۔ قال عزّ و جلّ. لتجدن اشد الناس عداوة للذين امنوا اليهود والذين اشركوا ولتجدن اقربهم مودة للذين امنوا الذين قالوا انا نصرى ذالك بان منهم قسيسين ورهبانا وانهم لايستكبرون۔ پاره ۶- سورة المائدہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے اور عورتیں حلال ہیں اہل کتاب کی۔ پاره ۶ - سورة المائده فرمایا اللہ تعالیٰ نے البتہ تم پاوگے سب لوگوں میں سخت تر عداوت رکھنے والے مسلمانوں کی یہود کو دوستی میں مسلمانوں کی ان کو پاوگے جو کہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں اسلیے کہ ان میں عالم اور پیر ہیں اور یہ لوگ غرور نہیں کرتے ہیں۔ ۱۲۰ منه

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 160. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/160 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/160
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record