BrowseḤabīb → page 149

Page 149

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 149 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۴۰ کی ہمنشینی میں اور اُٹھنے میں و یتین تو کیسی خوبرو کی باتین ۔ شاعری مین جو بات بھاشا کو میسر ہے وہ اور زبان کو نہیں بسبب وہی عورت کی زبانی تمناؤن کا اظہار ۔ اچھی صورت کو خوبی سیرت سے بھی مناسبت ہے ۔ پیاری شکلین ہمیشہ بھلی ہی دیکھین۔ پھلون کے ساتھ بُرائی کرنا طبیعت گوارا نہیں کرتی ۔ ان سے بدسلوکی نہیں برتی جاتی ۔ ان پر سختی کرنا ظالم و بے رحم دلون کے بھی اختیار سے باہر ہے۔ پھر جن صورتوں مین شان باریتعالیٰ کا مشاہدہ ہو اُن کے حضور مین بداخلاقی کا معنوی ادب بھی مانع ہے ؎ پڑہین درود نہ کیون دیکھکر حسینون کو خیال صنعت صانع ہے پاک بینون کو عالم شباب و مانہ خطرناک ہے اور جب ثروت و مال حکومت و جمال کا ساتھ ہو تو یہ خطرناکی جنون سے بھی آگے بڑھ جاتی ہے۔ اس زمانہ مین شاہ پرستی اور اچھی صورتوں پر مٹنا غایت آرزو ہوا کرتی ہے۔ جی چاہتا ہے کہ کوئی پری پیکر دل مین آبیٹھے کوئی آئینہ رو سامنے ہو جائے تو محنت ٹھکانے لگے ۔ امام غزالی کیمیائے سعادت میں بیان فرماتے ہیں کہ سلیمان ابن یسار رحمۃ اللہ علیہ نہایت حسین آدمی تھے۔ ایک عورت نے اپنے تئین ان کی خدمت میں پیش کیا وہ بھاگے ۔ کہتے ہیں کہ اُسی شب حضرت یوسف علیہ السلام کو خواب مین دیکھا اور پوچھا کہ آپ یوسف ہیں فرمایا ہان میں وہ یوسف ہوں کہ میں قصد کرتا اور تو وہ سلیمان ہے کہ تو نے قصد بھی نہیں کیا ۔ یہی سلیمان فرماتے ہیں کہ مین حج کو جاتا تھا جب مدینہ منورہ سے نکلکر مقام ابوا مین قیام کیا میرا ساتھی جنس لینے چلا گیا۔ اس اثناء مین عرب کی ایک خوش جمال عورت میرے پاس آئی اور کچھ خواہش ظاہر کی ۔ مین سمجھا کہ اسے ضرورت طعام ہے ۔ مینے دسترخوان مانگا اوسنے کہا کہ میں کھانے کی حاجتمند نہیں بلکہ میرا مدعا وہ آرزو ہے جو عورتون سے مردون کو مخصوص ہوا کرتی ہے ۔ یہ سنکر مین سر بگریبان ہوا اور رونے لگا

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 149. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/149 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/149
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record