BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 36

Page 36

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 36 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۲۵ بنی ہوتی ہے جلتا رہتا ہے۔ تخت مبارک کے دونون بازؤں اور پشت کا افسران فوجی و غلام بچه زرق برق وردیان زیب تن کئے ہوئے حلقہ کئے رہتے ہیں۔ جو دور سے دیکھنے والے کو بقول شاعر یہ معلوم ہوتا ہے ع ماہ کا مائہ میں ہوتا ہے چکورون کو یقین + کبھی انگڑائی جو وہ رشک قمر لیتا ہے ہفتہ وار دربار سلام خانہ میں ہوتا ہے جو ایک نہایت خوشنما قدیم مغلیہ خاندان کی طرز کی عمارت کے مشابہ ہے۔ اسکا درمیانی ہال یعنے کمرہ اسقدر وسیع ہے جسمیں پندرہ سو کرسیان آجاتی ہیں۔ اس ہال کے صدر مقام پر وہی عمارت تخت مذکورہ بالا مختصر پیمانہ پر بنی ہوئی ہے جس پر شاہی کرسی ہوتی ہے باقی سر یہ مبارک سے قریب چھہ فٹ کے فاصلہ چھوڑ کر اراکین سلطنت و افسران فوج و حکام ملکی منصب داران وغیرہ کی درجہ بدرجہ سیدھی قطار میں کرسیان ہوتی ہیں۔ سلام خانہ کا باڈی گارڈ شاہی اور دیگر فوجی پلٹن کے سپاہی زرق برق وردیان پہنے برہنہ تلواریں لئے احاطہ کئے رہتے ہیں۔ صحن سلامخانہ میں فوجی باجہ بجتا رہتا ہے۔ جس قدر فوج یا جن لوگوں کا ملاحظہ فرمانا منظور ہوتا ہے اُن کو بقاءدہ فوجی ایک دروازہ سے لیجا کر نظر کیمیا اثر کے روبرو ہوتے ہوئے نائب السلطنت حبیب یا معین السلطنت صاحب دوسرے دروازہ سے واپس لاتے ہیں۔ نائب السلطنت صاحب زاد الله شوکته و حشمته و اقبالہ اس موقع پر بجائے اُس اپنے مقدس لباس عبا قبا کے فوجی وردی جس کی چک دمک نظر کو خیرہ کرتی ہے زیب تن فرمائے ہوئے ہوتے ہیں۔ سلام خانہ کے جنگلے کے باہر خلقت کا ہجوم ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ جب ہو لیتا ہے تب قابچی کھانا لاتے ہیں۔ اور وہ تمام اراکین سلطنت و افسران فوجی و غیرہ جو ہال کے اندر ہوتے ہیں اعلیٰ حضرت کے ہمراہ شریک طعام ہو کر سرفرازی حاصل

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 36. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/36 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/36
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record