Machine transcription
٤٣
لیکن در حقیقت انقلاب کی بنیادی علت صرف ایک چیز ہے اور وہ
شیئ واحد مشتمل ہے ان ہزار ہا نقائص وعیوب پر جو گذشتہ دہ سالہ حکومت کے
اداری اصولوں میں موجود تھے۔
گذشتہ حکومت کی روش ابتداً سے لیکر انتہا تک ایسی تھی کہ ہر روز
یہ خطرہ لاحق رہتا تھا کہ بس آج ہی ایک زبر دست انقلاب واقع ہونے والا ہے
اگر ملت میں زندگی اور بیداری ہوتی تو چاہیئے تھا کہ ان پہلے چھ مہینوں میں ہی
ایسی حیلہ باز اور مختلف رنگ بدلنے والی حکومت کو تہس نہس کر دیتی کہ جس کے
نہ قول پر اعتبار تھا اور ا سکے فعل پر اعتماد۔ جسکی طرز نہ تو استبدادی تھی
اور نہ اسکا مسلک آزادی ، جسکو نہ تو آبادی کا خیال تھا اور نہ بربادی کا حوصلہ
لیکن جہالت و نادانی کے بھی قربان جائیے کہ حکومت کی ایسی بد رفتاری کو پورے
دس سال تک مہلت دے رکھی ۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
