Machine transcription
٣٦
جواب
اگر عبد الرحمن طرفدار امان الله بود، پس
امان الله او را از سرمنشی بودن حضور خود چرا
عزل کرد؟ و اگر عبد الرحمن طرفدار امان الله
بود، از ریاست بلدیه قندهار چرا عزلش نمود؟
اگر عبد الرحمن طرفدار امان الله بود از مدیریت
گمرک کابل که محمد ولیخان در موقع سیاحت
امان الله مقرر کرده بود، چرا عبد الرحمن را
معزول ساخت؟
تحریراتیکه از عبد الرحمن در دست حکومت
آمده و حکومت آنرا زینکوگرافی کرده است،
تا در کتاب علل انقلاب افغانستان نشر
کرده شود، ما سه صحیفه آنرا بدست آورده عیناً
زینکوگرافی آنرا در صحائف بعد ذیلاً نقل میکنیم
تا بدنیا معلوم شود که آیا حکومت نادرشاه
عبد الرحمن را نسبت بطرفداری امان الله اعدام کرد
یا اینکه عبد الرحمن خائن ملک و ملت بود؟
جواب
امان الله کے قول کے مطابق اگر عبد الرحمن
واقعی امان الله کا طرفدار تھا تو امان الله نے
اسکو اپنے حضور کے عہدہ سرمنشی سے
کیوں معزول کیا ؟ اور اگر عبد الرحمن امان اللہ کا
طرفدار تھا تو امان اللہ نے اسکو قندھار کی
ریاست بلدیہ (میونسپل کمشنری) سے
کیوں برطرف کر دیا ؟ اگر عبد الرحمن
امان الله کا طرفدار تھا تو امان الله نے
ایسے یار غار کو کابل کی مدیریت گمرک سے
(محصول چنگی) جس پر محمد ولیخان نے
امان الله کی سیاحت کے دوران میں متعین کیا تھا
کیوں موقوف کیا؟ شاید دلدار امان اللہ اپنے طرفدار
اور یاران وفادار کی ایسے ہی خبر گیری کرتا ہوگا۔ جس سے
اسکے عاشقان زار سپر اپنی جانیں تک نثار کر دیتے تھے۔
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔
عبد الرحمن کی تحریروں اور یاد داشتوں کو جو حکومت کے
ہاتھ گئی ہیں اور حکومت نے جنکے فوٹو اتار لئے ہیں
محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ ان کو بھی عند اللزوم اس
کتاب میں جو انقلاب افغانستان کی علل و اسباب پر
لکھی جائیگی چھاپ دے ۔ ہم سردست ان میں سے
صرف تین صفحوں کا فوٹو اس کتاب کے آئندہ صفحے پر
شایع کرتے ہیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ آیا
محمد نادر شاہ کی حکومت نے عبد الرحمن کو
امان اللہ کی طرفداری کے الزام میں موت کی
سزادی ہے یا یہ کہ عبد الرحمن ملک ملت کی
خیانت کے جرم میں قتل کیا گیا۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
