BrowseḤabīb → page 175

Page 175

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 175 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۶۶ فیلپ اعظم شاہ فرانس اس سے ایسا ڈرتا تھا کہ وہ بغیر باڈی گارڈ کے ذرا دور بھی حرکت نہ کرتا تھا۔ اول اول اس نے کوئی اور ارادہ سوائے خلافت قاہرہ کی حکومت بڑھانے کے ظاہر نہیں کیا لیکن یہ پردہ بہت جلد اوٹھ گیا۔ اس نے قاہرہ کی لاج کے اصولوں میں ترمیم کی۔ مریدوں کی جمعیت کی تقسیم کی جسمیں خطرناک فدائی (جان نثار) فرقہ تھا جو تکان خطرہ۔ تکلیف کو حقیر جانتا تھا اور اپنی جان خوشی سے دینے کو آمادہ تھا۔ اس جان نثاری کی لیے حَسَن نے ایک عجیب و غریب حکمت نکالی تھی ایران کے ایک صوبہ میں جسکا نام آج کل سیستان ہے مولیت مشہور گھاٹی تھی۔ گھاٹی بہت پر فضا جگہ تھی اور ایسے پہاڑوں سے محفوظ جن کی سیدھی چوٹیاں تھیں۔ تمام گذرگاہوں پر مضبوط قلعوں سے حفاظت کیگئی تھی۔ اس پر فضا محفوظ مقام کو نہایت خوشنما مسرت بخش باغات و محلات سے پر رونق بنایا گیا تھا۔ اوسکی آراستگی و زیب وزینت حد بیان سے باہر تھی۔ نو عمر۔ خوشجمال دلفریب نوجوان عورتوں نے اُسکو بے انتہا دلکش بنا دیا تھا۔ جب کسی خطرناک مہم کو انجام دینے کے لیے آقا کسی شخص کو منتخب کرتا تھا تو اُسے اوّل غشی چیز پلائی جاتی تھی۔ اور مخمور و مدہوش حالت میں وہ ان باغوں میں پہونچایا جاتا تھا اور یہان ہر طرح کی اُس کو آزادی دی جاتی تھی۔ جسوقت اس میں اتنا ہوش آتا کہ اس خوبصورت نزہت گاہ کو کافی طور پر سمجھ لیا اور پریزاد عورتوں کے حُسن سے جو اس تمام وقت میں اُسکو محبو بانہ ناز و ادا مین مصروف اور اپنی جانب مائل رکھتی تھیں لطف اوٹھاوے تب اسکو یقین دلایا جاتا تھا کہ جنت فردوس یہی ہے لیکن قبل اسکے کہ وہ تکان محسوس کرے یا عشق و شراب سے سیر ہو اسے مدہوش و مخمور کر کے وہان سے جدا کر دیا جاتا تھا۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 175. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/175 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/175
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record