BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 41

Page 41

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 41 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۲۸ اس کا مفصل حال لکھا جائے تو اسکے پڑھنے اور لکھنے کو بہت زیادہ وقت کی ضرورت ہے۔ عمارت کی طرز بجائے اسکے کہ میں بیان کروں۔ اعلیٰ حضرت ضیاء الملة والدین خلد آشیان کی تحریر نقل کئے دیتا ہوں جس سے ناظرین اندازہ کر لیں گے۔ میرے محل ایسے موقعوں پر بنائے گئے ہیں جہان سے ہر طرف نہایت خوشنما منظر دکھائی دیتا ہے۔ جگہ کشادہ و ہموار ہے چہاروں طرف باغ و پھول ہیں اور اس انداز سے بنے ہوئے ہیں کہ ایک ہی عمارت میں موسم سرما میں گرم کروں کا انتظام ہو سکے اور گرما میں کھلے برآمدوں اور بڑی بڑی کھڑکیوں سے ٹھنڈا رہے۔ کرون کی ترتیب ایسی ہے کہ موسم بہار میں کلیون کا چٹکنا اور پھولوں کا کھلنا۔ خزان کی شاندار مختلف زرد رنگ موسم سرما کی چمکتی ہوئی برف اور شبہای ماہتاب کا خوبصورت و دلربا منظر ان محلوں کا رہنے والا بآسانی دیکھ سکتا ہے۔ الخ ۔ اور باغات میں سے صرف ایک باغ بابر کا حال میں بیان کرتا ہوں جس میں اعلیٰ حضرت سراج الملة والدین خلد اللہ ملکہ نے کمال شفقت خسروانہ سے اس احقر کو برائے قیام ارشاد فرمایا تھا اسی پر ناظرین اور باغات کو قیاس فرمائیں۔ باغ بابر کی نسبت یہ کہنا ؎ اگر فردوس بروئے زمین است ٭ ہمین است و ہمین است و ہمین است بالکل درست اور واقع کے مطابق ہے۔ یہ باغ شہر کابل سے ایک میل کے فاصلہ پر زیر کوہ واقع ہے اس کی چہار دیواری چوبیس فٹ بلند ہے اس کی ساخت لاہور کے شالامار باغ سے ملتی جلتی ہوئی ہے۔ اسکے بارہ درجہ ہیں اور ہر ایک درجہ نیچے کے درجہ سے نو فٹ بلند ہے دروازہ کے اندر قدم رکھتے ہی سرسری نظر سے شاہی ٹھاٹھ معلوم ہوتا ہے جس کے ہر درجہ میں سبز مخمل کا فرش بچھا ہوا ہے اور اُس پر مختلف رنگ کے ریشم کے پھولوں کا مشجر بنا ؎۱ ترک عبدالرحمانی جلد دوم صفحہ ۹۹ ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 41. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/41 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/41
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record