BrowseZ̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān → page 33

Page 33

Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān · pages 1–93


Page image — the source of record

Scanned page 33 of Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān

Machine transcription

۲۲ دولت خداداد افغانستان حبیس کالج و شفاخانہ اور سڑکوں کا انتظام راہ میں اعلی درجہ کی سراؤں کا تعمیر کرنا ہر قسم کے کارخانجات روز افزوں ترقی یہ تمام ثبوت بیدار مغزی کا ہے حضور یکلنسی رائیٹ انزیل گلبرٹ جان الیٹ ہری کینین مونڈل ارل آف منٹو ویسرے کشور ہند بہادر دام اقبالہ نے بھی بمقام پشاور اعلیٰ حضرت کے بیدار مغزی کی تعریف کی- جو درج اخبارات ہوچکی ہے۔ مستعدی اعلیٰحضرت شب روز میں بہت کم آرام فرماتے ہیں سلطنت کے ضروری کاموں میں انتظام میں مصروف رہتے ہیں۔ کبھی کسی حالت میں نماز قضا نہیں فرماتے۔ عالیجناب مرزا عبد الرشید خان صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ ہر وقت اور ہر حالت میں اعلیٰ حضرت کے ہمرکاب رہتا ہوں- میں نے اپنی عمر میں نہیں دیکھا کہ اعلیٰ حضرت نے کبھی نماز قضا کی ہو۔ یہانتک کہ ایک مرتبہ ایسے علیل ہوئے کہ حس حرکت کی قوت باقی نہیں رہی۔ ایسی حالت میں بھی نماز قضا نہیں کی نہ کبھی روزہ ترک فرماتے ہیں۔ بغیر شد ضرورت کے تمام احکام خداوندی نہایت مستعدی سے ادا فرماتے ہیں۔ کیسا ہی سخت سفر پیش آئے وجود مبارک پر تکان کا اثر نہیں ہوتا چنانچه ماه جولائی ۱۹۰۵ء میں جب میں کابل پہونچا تو اعلی حضرت جبل سراج تشریف لیگئے تھے۔ ایک روز میں عالیجناب خلق مجسم قابل فخر افغانستان کرنل حبیب اللہ خانضا ۵ خان صاحب موصوف نہایت قابل صد لایق اور ہمہ دان شخص ہیں۔ آپ کو ترکی عربی پشتو - فارسی اور انگریزی وغیرہ زبانوں پر ایسی قدرت ہے جیسی اپنی مادری زبان فارسی پر۔ آپ سلطان المعظم کے یہان پچیس سال بعهده سپرنٹنڈنٹی پولیس بمقام شام معمور رہ چکے ہیں۔ اب اعلیٰ حضرت نے اپنی خدمت میں طلب فرمالیا ہے- آپ نہایت خلیق با مروت مسافر نواز اور بزرگ شخص ہیں۔ اور سچ تو یوں ہے کہ ایسے ہی شخص دولت کو فخر اور نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Z̲ikr-i Shāh-i Islām muʼallifah-i Ḥājjī Muḥammad Khān, page 33. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0233/33 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0233/33
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record