Machine transcription
۲۱
کے قلب پر بھی اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتیں ۔ وہ پیش ہونے سے پہلے مترد ہوتا ہے کہ دیکھئے
کیا پیش آتا ہے اعلیٰ حضرت کیا پوچھتے ہیں اور اپنی زبان سے کیا نکلتا ہے ۔ خدا جانے
وہ کیا پوچھیں زبان اپنی سے کیا نکلے۔ لیکن اعلیٰ حضرت کے وجود مبارک پر نظر پڑتے
ہی وہ بشاش صورت خندہ پیشانی ان خیالات خوف کو ایسی دور کر دیتی ہے جیسے نور ظلمت
کو اور خوشی رنج و غم کو ۔
خلق
یہ عام طور پر مشہور ہے کہ اعلیٰ حضرت نہایت خلیق ہیں غور کرنے سے یہ امر صحیح معلوم ہوتا ہے
کیونکہ خلق صفات جبلیہ کو کہتے ہیں اور یہ ظاہر امر ہے افعال اختیاری تابع صفات ہیں۔
جیسے انسان میں صفت ہوتی ہے ویسے افعال سرزد ہوتے ہیں مثلاً اگر سخاوت ہے تو داد
ودہش کی نوبت آئے گی ۔ شجاعت ہے تو معرکہ آرائی اور بزدلی ہے تو پسپائی ظہور میں آئیگی
علیٰ ہذا القیاس تو جب تعلیم و تربیت کا یہ حال ہو کہ تمام عمدہ عادتیں طبیعت ثانیہ ہو گئی ہوں ۔
جیسا کہ ہم ثابت اور بیان کر آئے ہیں تو ظاہر ہے کہ اعلیٰ حضرت کا خلیق ہونا لازمی امر ہے۔
مجھکو اسکا تجربہ ہوا ہے جب میں اول مرتبہ حضور اقدس میں پیش ہوا سلام مسنون عرض کیا تو
نہایت الطاف خسروانہ سے پیارے لہجہ میں اُسکے جواب ہی پر اکتفا نہیں فرمایا بلکہ نہایت خلق
سے مزاج پرسی فرما کر ارشاد فرمایا کہ تم میرے عزیز ہو میرے دوست ہو میرے مہمان ہو۔ مجھ کو
ہندوستانیوں کو دیکھکر مسرت ہوتی ہے ۔
بیدار مغزی
غالباً گذشتہ حالات پڑھکر ناظرین کو خود معلوم ہوگیا ہو گا کہ ایسے جامع کمال ذی علم
وجود مبارک کے بیدار مغز ہونے کے کیا معنے تمام گذشتہ واقعات اور نظام سلطنت و
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
