Machine transcription
۲۱۲
فریمسن مذهب باز حال اٹلی زمانۀ حال مین لاج اٹلی کا نیا انتظام ہوا ہے۔ اُس کا
اشتہار قابل توجہہ ہے جسمین اُُن اصلاحون کو بتلایا ہے جس کی ضرورت نہ صرف
اٹلی مین ہے بلکہ ہر جگہہ ہے جہان فریمسن مذہب موجود ہو اُسکا منشا فریمسن نہی
یہہ ہے کہ بنی نوع انسان سے عالمگیر محبّت کو اعلیٰ پیمانہ پر بڑہایا جائے قومون
مین خود مختاری و اتحاد کے اصول کو ترقی دیجاوے۔ ایک دوسرے کے
ساتھ برادرانہ واسطہ قایم ہو ہر مذہب مین بے تعصّبی و عبادت مین مساوات ہو
مخلوق کے تمام گروہون مین اخلاقی وجسمانی ترقی ہو۔
علاوہ برین وہ اپنے آپ کو ہر ایک حکومت سے آزاد بیان کرتا ہے اور
کہتا ہے کہ اٹلی کا فریمسن مذہب روئے زمین پر کسی دوسری بادشاہ کی قوّت کو تسلیم
نہ کرے گا۔ بلکہ سچی دلیل اور عام ایمانداری کو تسلیم کریگا۔
اُسکا بیان جو خاص توجّہ کا محتاج ہے وہ یہہ ہے کہ فریمسن مذہب اسلیئے
نہین ہے کہ پوشیدہ علامات۔ مغرور رسوم و بے ٹھکانہ خواہشوں مین محدود ہو
جس سے یہہ فرقہ حقارت مین دبا جاتا ہے چونکہ فریمسن تمام انسانوں کا مذہب
عام ہے اسلیئے وہ گورنمنٹ کی صورت مین مصروف نہین ہوتا۔ بلکہ وہ ایسے
خیالات مین مصروف ہوتا ہے جو مستقل وعام ہین۔
برادرانہ اصلاح مین مطلق قیاس سے جو سربستہ خواہشوں پر مبنی ہین پر ہیز کرنا چاہئیے۔
محنت کا معاوضہ مہذب برادری مین بہت ضروری ہے۔ فریمسن مذہب مجہولی
وکاہلی کے خلاف ہے۔
مذہبی سوالات فریمسن مذہب کی حد سے باہر ہین۔ ایمان انسان۔ بذاتہ خلاف
ورزی کے قابل نہین ہے۔ اُسکو مطلق کسی مذہب سے کوئی واسطہ نہین ہے
مگر اپنے جوہر مین خود مذہب کو ظاہر کرتا ہے۔ برادری کے اصول پر جان دادہ ہو کر
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
