Machine transcription
۲۱
جواب
(امان الله خان خیلی عیاش و بی پرواست)
سبحان الله امان الله تا چه اندازه مکار
و حیله باز است، هنوز هم از حیله بازی پشیمان
نیست، دماغ امان الله خان بواقعی خراب شده
یا شاید با و اطلاع رسیده که اوراق وزارت مالیه
در انقلاب سوخته است، یا گمان میشود که او
میخواهد کدام مملکت دیگر را فریب بدهد، ورنه
ما ملت تصور کرده نمیتوانیم که امان الله خان
این قدر کفایت شعار بوده است، اگر امان الله خان
بهوش این اعلان را مینوشت شاید قلم او
از فهمیدن این مسئله می لرزید که بودجه وزارت
دربار امان الله خان از شروع سلطنت
تا سقوط پادشاهی او در وزارت مالیه افغان
موجود است، عمله و فعله و مصارف البسه او
و فامیل او، تسخین و روشنی تومبیل و خریداری
های او، موتر، شکار، میله، بخشش و تعمیرات
جواب
(امان الله خاں پہلے درجے کا عیاش و بے پروا)
خدا کی شاں امان الله کو ہمیشہ سے کسقدر مکر و فریب
اور تجاہل عارفانہ کی بُری عادت پڑی ہوئی ہے
کہ گربہ مسکین کی طرح اب بھی اپنی حیلہ سازیوں
اور عیاریوں سے نہ پشیمان ہوتا ہے اور نہ
باز آتا ہے۔ اس غربت اور کس مپرسی کی
حالت میں اس کے تمام حواس معطل ہو چکے ہیں
ورنہ ایسی مجنونانہ حرکات کا مرتکب نہ ہوتا یا شاید
کسی بوجھ بھکڑ نے اسکو پتہ دیا ہے کہ انقلاب میں
وزارت مالیہ کے سب اوراق اور یاد داشتیں
جل چکی ہیں۔ یا ہم یہ بھی گمان کئے بغیر نہیں رہ سکتے
کہ اس نے کسی دوسری دولت کو اپنے دام
فریب میں پھنسا کر اپنا الو سیدھا کرنے کی ٹھانی ہے۔
ورنہ ہماری ملت کے سامنے ایسے ہوشربا
اخراجات کا نقشہ موجود ہے کہ ہم کسی صورت میں بھی
نہیں مان سکتے کہ امان اللہ خاں نے کبھی کفایت
شعاری کو ملحوظ رکھا ہو۔ اگر امان اللہ خان اس
اعلان کے لکھنے اور اشاعت دینے میں ذرہ بھر بھی
ہوش و تامل کو کام میں لاتا تو بہت ممکن تھا کہ اس کا
قلم تھرا جاتا جب اس حقیقت سے آگاہی ہوتی کہ
امان الله کی وزارت دربار کا بجٹ اسکی ابتدائے
سلطنت سے انتہائے سلطنت تک افغانستان کی
وزارت مالیہ میں موجود ہے اور جسکے مطالعے سے
صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ اسکا عملہ اور پیش خدمت،
اسکی اپنی ذاتی پوشاک اور اپنے کنبے کے لباس کے
اخراجات، بخاریوں کے گرم کرنے اور روشنی کے
مصارف، اسکا ساز و سامان اور خریداریاں،
اسکی موٹریں، شکاروں اور میلوں کا خرچ اسکی
بخششوں اور شخصی تعمیروں کے مخارج اس قدر
بڑھے ہوئے تھے کہ اعلحضرت شہید کا
محمد یعقوب حسن
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
